وزیر اعظم کا 16 دسمبرکو سرکاری سطح پر”قومی عزم تعلیم“ منانے کا اعلان،بچوں کے ” لہو“ نے پوری قوم کو متحدکر دیا،ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،نواز شریف،سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا،عہد کرتے ہیں شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرینگے، سانحہ پشاور ہمارے لیے روشنی کا مینار بنے گا ،شہداء کے ورثاء یاد رکھیں بچوں کے لہو نے پاکستان کے لیے نئی راہ متعین کی ہے ، بہادر فوجی جوان افسران بچوں کے لہو میں اپنا لہو شامل کیا ہے،فوج کے جوانوں اور افسروں نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں ہیں ، خوشحالی کا سورج علم کے روشن سے طلوع ہو گا، آنے والی نسلوں کو خوشگوار پرامن ملک دیں گے ، پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ، پناہ گاہیں تربیت گاہیں اور انفراسٹرکچر کوتباہ کر دیا ، وہ دن دور نہیں جب ملک کا گوشہ گوشہ امن کا گہوار بنے گا ،وزیر اعظم کا اے پی ایس سانحہ کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب،سکول کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء )وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں 16دسمبر کے دن کو سرکاری سطح پر ”قومی عزم تعلیم “ کے دن کے طور پر منانے اور آرمی پبلک سکول کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیاہے بچوں کے لہو نے پوری قوم کو متحدکیا ، علم کی شمعیں بجھانے والے تعلیم اور انسانیت کے دشمن ہیں ، معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والوں سے شہداء کے لہو کے ایک قطرے قطرے کاحساب لیں گے ،بدھ کے روز پشاور میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے یہ عہد ہے کہ اپنے بچوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے اور آنے والی نسلوں کو خوشگوار پرامن ملک دیں گے ، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں اور انکی کمر ٹوٹ گئی ہے پاک فوج نے شمالی وزستان سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ، پناہ گاہیں ،تربیت گاہیں اور انفراسٹرکچر کوتباہ کر دیا ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کا دن دور نہیں جب ملک کا گوشہ گوشہ امن کا گہوار بنے گا ، انہوں نے کہا کہ 16دسمبر کے دن ہم آرمی پبلک سکول کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے دکھ اور غم کے بوجھل احساس کے ساتھ آئے ہیں ایک سال قبل اس دن یہاں درد ناک واقعہ پیش آیا اور جو دیواریں قران کی تلاوت ،نغمے اور ترانے سنتی جو علم کے موتی سمیٹتی تھیں ان دیواروں نے بارد اور گولیوں کی دھنیں سنیں اور سفاک دہشت گردوں نے ہمارے 142جگر گوشوں کو خون میں نہلا دیا اس سانحہ نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے اس کے بعد پوری قوم کے دل میں سوالات نے جنم لیا کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ سفاک درنند وں کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے ، میرے دل میں بھی سوال پیدا ہوا جب میں پشاور آیا تو میں اپنے بچوں کا خون دیکھا تو میں افسردہ ہو گیا تاہم میرا عزم پختہ تھا کہ انسانوں سے مکالمہ انہی سے ہو سکتا ہے جو انسانوں کی زبا ن سمجھتے ہوں آرمی پبلک سکول نے قوم کو آپس میں جوڑ دیا اور ہم نے مجبور ہو کر فیصلہ کیا کہ اب یہ سفاک دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ، دہشت گردوں پر کاری ضرب لگانے کا فیصلہ کیا پوری قوم نے قومی ایکشن پلان بنایا اور اپنے جگر گوشوں کے خون کے قطرے قطرے کا بدلا لیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ قوم نے اس سانحہ کے بعد جس عزم کا اظہار کیا اس پر مبارکباد کی مستحق ہے ،سول سوسائٹی مسلح افواج پاکستان اورحکومت ملکر وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک بنائے گی ، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نے پاکستانی عوام ، تعلیم اور انسانیت کے دشمن ہیں ، ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی قوم کو بے شمار قربانیاں ملیں ہیں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک ، ٹھکانے ، تربیت گاہیں اور انفرسٹرکچر تباہ کردیا ہے اب مٹھی بھر دہشت گرد غاروں میں چھپے ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا ، وہ دن دور نہیں جب تعلیم کی شمعیں بجھانے والوں کا قلع قمع ہو گااور پاکستان کا گوشہ گوشہ امن کا گہوارہ بنے گا ، فوج کے جوانوں اور افسروں نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں ہیں انکو رائیگاں نہیں جانے دیں گے پاک فوج نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خوشحالی کا سورج علم کے روشن سے طلوع ہو گا اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے آشنا کرنے کے لیے کوئی کوتاہی نہیں برتیں گیں ، ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ بنائیں گے ، جلد پاکستان کا ہر گاؤں ،قصبہ ، علم کی رشنی سے منور ہو گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں پاکستان میں دیر پا امن کے لیے کوششیں جاری ہیں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا جا رہاہے اور بلوچستان میں بھی امن قائم ہو گیا ہے نئی نسل کو ہر صورت پر امن اور روشن پاکستان دیں گے ، یہاں نفرت کے نعرے نہیں انصاف اور ہم آہنگی کی کیفیت ہو گی ، وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ پشاور ہمارے لیے روشنی کا مینار بنے گا ہم سے جدا ہونے والے بچوں کے والدین کے دلوں کی کیفیت سمجھ سکتا ہوں اور شہید بچے بھی جنت کے باغوں میں آسودہ ہوں گے لیکن والدین یہ یاد رکھیں کہ شہداء کے لہو نے پاکستان کے لیے نئی راہ متعین کی ہے ، بہادر فوجی جوان افسران اور سول انتظامیہ بچوں کے لہو میں اپنا لہو شامل کر رہے ہیں ، وزیراعظم نواز شریف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ آج میرا لواحقین سے یہ وعدہ ہے کہ شہیدوں کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ،شہداء کا لہو درخشاں پاکستان کی پیشانی پر ہمشہ چمکتا رہے گا ، آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے میں شہید ہونے والوں کی پہلی برسی کے موقع پر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے سول و عسکری قیادت نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز صبح دس بجے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس میں حوصلہ افزاء ترانوں سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی گئی ، تقریب کے میں سب سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی اور خود مہمانوں کا استقبال کرتے رہے، تقریب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، چیئرمین سینٹ رضا ربانی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیراعلی ٰ سندھ ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیط الرحمان ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، گورنر خیبر پختوخوا مہتاب احمد خان ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل زکاء اللہ ، پاک فضائیہ کے چیف ائیر چیف مارشل سہیل امان اور دیگر سیاسی قائدین نے شرکت کی ہے مرکزی تقریب میں شہداء کی تصویریں آویزاں کر کے انکو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور لواحقین میں اسناد ،میڈلز تقسیم کئے گئے ہیں ،شہداء کو میڈل وزیراعظم ،آرمی چیف وزاراء اعلی ،اور وفاقی وزراء نے تقسیم کیے۔