ڈاکٹر عاصم کے متعلق ریکارڈ مانگا گیا تو تعاون کریں گے،شاہد خاقان عباسی،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کا وعدہ پورا کر کے دکھایا ،منصوبے کی تکمیل سے خطے میں اقتصادی ترقی کا سفر تیز ہو گا،میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 دسمبر 2015 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کا وعدہ پورا کر کے دکھایا ۔ منصوبے کی تکمیل سے خطے میں اقتصادی ترقی کا سفر تیز ہو گا ۔ ڈاکٹر عاصم کے متعلق ریکارڈ مانگا گیا تو تعاون کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاید خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کر کے دکھایا ہے ۔

تاپی گیس پائپ لائن پر 10 ارب ڈالر خرچ ہوں گے منصوبے کی مجموعی لاگت 25 ارب ڈالر ہے، تاپی منصوبے پر 85 فیصد رقم ترکمانستان خرچ کرے گا جبکہ پاکستان ، افغانستان اور بھارت 5.5 فیصد رقم خرچ کریں گے ۔ منصوبے پر پاکستان میں کام 2017 میں شروع ہو گا اور تاپی منصوبہ چار سال میں مکمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 56 انچ قطر پائپ لائن کا تاپی منصوبہ 1680 کلو میٹر طویل ہے اس منصوبے سے چاروں ممالک کو مجموعی طور پر 3.2 ارب کیوسک فٹ گیس ملے گی اور پاکستان کے حصے میں اس منصوبے سے 132 ملین کیوبک فٹ گیس ملے گی ۔

ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایل این جی شفاف منصوبہ ہے ۔ پی ایس او نے 60 کارگوز کے لئے ٹینڈرز طلب کئے ہیں ۔ کوشش ہے ایل این جی دیہی علاقوں کو بھی فراہم کی جائے ۔ دنیا بھر میں کہیں بھی شہری علاقوں کے علاوہ گیس دستیاب نہیں ۔ اس سال موسم سرما میں گیس صارفین کو گیس کی کمی کا سامنا کرنا ہو گا ۔ ڈاکٹر عاصم سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عاصم کے حوالے سے کوئی ریکارڈ مانگا گیا تو مکمل تعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :