ریٹائرجنرل کومشیرلگانے پراعتراض نہیں تاہم تازہ ریٹائرجنرل کی تعیناتی پرتحفظات ضرورہیں ،سینیٹرفرحت اللہ بابر،جنرل(ر)ناصرجنجوعہ کی تقرری سے متعلق سینٹ میں توجہ مبذول کروانے کے نوٹس پرخطاب

بدھ 16 دسمبر 2015 10:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء)سینیٹرفرحت اللہ بابرنے مشیربرائے قومی سلامتی جنرل(ر)ناصرجنجوعہ کی تقرری کے حوالے سے سینٹ میں توجہ مبذول کروانے کے نوٹس پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل سیکورٹی کے معاملات پربحث کرنے کیلئے اوردیکھنے کیلئے ایک ایسے ریٹائرجنرل کولگایاگیاہے جوکہ صرف ایک ہفتے کیلئے ریٹائر ہوااورجس کاذہنی جھکاوٴسیاسی قیادت کی طرف نہیں بلکہ ملٹری کی جانب ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مجھے ریٹائرجنرل کومشیرلگانے پراعتراض نہیں تاہم تازہ ریٹائرجنرل کی تعیناتی پرتحفظات ضرورہیں ،سینیٹرآفتاب شیخ نے سینیٹرفرحت اللہ بابرکے نوٹس پرجواب دیتے ہوئے کہاکہ ٹیلنٹ خدادادصلاحیت ہے اوراسی لئے ناصرجنجوعہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اورریٹائرمنٹ کے بعدوہ ہماری طرح سویلین ہیں اوربطورسویلین مشیرکام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں ایسی مثالیں موجودہیں جہاں ریٹائرڈہونے والے فوجیوں کوایسی سیٹوں پرتعینات کیاگیاہے