سانحہ پشاور کی پہلی برسی،وزیراعظم کا وفاقی تعلیمی اداروں میں یوم شہداء اے پی ایس منانے کا اعلان ،پنجاب اوربلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیاگیا

بدھ 16 دسمبر 2015 10:11

اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء)سانحہ پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر وزیراعظم نے وفاقی تعلیمی اداروں میں یوم شہداء اے پی ایس منانے جبکہ پنجاب اوربلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیاگیا،وزیراعظم نے وفاقی وزیرکیڈطارق فضل چوہدری کوہدایت کی کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یادمیں تمام وفاقی تعلیمی اداروں میں دن منایاجائے اوراس دن بچوں کوبتایاجائے کہ دہشتگردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اوراے پی ایس کے طلباء کی قربانی کے بارے میں طلباء کوآگاہ کیاجائے ،وزیراعظم نے کہاکہ اسلام میں بے گناہ لوگوں کی جان لینے کی سزاورآخرت دونوں میں ملے گی ،دوسری جانب خیبرپختونخواہ ،سندھ اورپنجاب کے بعدبلوچستان حکومت نے بھی صوبہ بھرمیں عام تعطیل کااعلان کردیا،بدھ کے روزصوبے بھرکے تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے ،ادھرپنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کاکہناہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پریونیورسٹی بھی بدھ کے روزبندرہے گی۔

(جاری ہے)

سانحہ پشاورکے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر پنجاب اور سند ھ میں آج(بدھ کو ) سرکاری سکولوں میں عام تعطیل کااعلان کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے سانحہ پشاورکے شہداء کی برسی پرآج(بدھ کو ) صوبے بھرکے سرکاری سکولوں میں عام تعطیل کااعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ پشاورکاایک سال مکمل ہونے پرصوبے بھرکے سرکاری سکولوں میں تعطیل کااعلان کیاہے اوربدھ کے روزپنجاب بھرمیں تمام سرکاری تعلیمی ادارے بندرہیں گے ۔دریں اثناء محکمہ تعلیم سند ھ نے بھی آج تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔