کراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،نوازشریف ،پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی شروعات ہوئی ہیں ،مسائل کاواحدحل مذاکرات ہیں ،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 16 دسمبر 2015 10:11

وزیراعظم کے طیارے سے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ کراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی شروعات ہوئی ہیں ،مسائل کاواحدحل مذاکرات ہیں ۔

(جاری ہے)

چین سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1991میں ملک میں موٹروے کاجال بچھانے کے نامعلوم ایجنڈے کوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،1999ء میں ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی توآج طورخم کراچی اورگوادرتک شاہراہیں بندہوچکی ہوتیں ،اسلام آباد،لاہورموٹروے قومی اثاثہ ہے ،اس کی مرمت کاکام 2007ء میں شروع ہوجاناچاہئے تھا،پچھلی حکومت کواس منصوبے پرتوجہ دینی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلی بارتھرسے کوئلہ نکالاجارہاہے ،اس کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے کارخانے لگائے جارہے ہیں ،600میگاواٹ کاکارخانہ 2017ء کے آخرتک کام شروع کردیگاکوئلے سے سستی اوروافرمقدارمیں بجلی پیداہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،کراچی کے حالات بہترہوں گے توپاکستان بھی بہترہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی شروعات ہوئی ہیں مسائل کاواحدحل مذاکرات ہیں ،مذاکرات ہی منزل پرپہنچنے کاواحدراستہ ہیں