عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایک بار پھر تبدیل ‘ نئی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 15 دسمبر 2015 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایک بار پھر تبدیل کردی گئی‘ نئی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پھر تبدیل کردی ہے۔

(جاری ہے)

جی آئی ٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد شعیب‘ ڈی ایس پی سندھ ونگ کے راجہ طاہر اقبال رکن ہوں گے۔ تیم کے سربراہ بدستور مظہر الحق کاکا خیل ہوں گے۔ اس کے علاوہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے اہلکار بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے جی آئی ٹی کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :