ترقیاتی اور پائپ لائن منصوبوں کیلئے 44کھرب قرضہ لینے کی تیاریاں مکمل،چین 14ارب 72کروڑڈالر، عالمی بینک 10ارب 74کروڑ ڈالر ،ایشیائی ترقیاتی بینک 7ارب 71کروڑ ڈالر ،چاپان انٹر نیشنل کوآپریشن ایجنسی 5ارب 40کروڑ ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک 5ارب 53کروڑ ڈالر،سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ 61کروڑ ڈالر جبکہ اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ5کروڑ ڈالر کا قرض دیگا

پیر 14 دسمبر 2015 09:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء ) وفاقی حکومت نے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پائپ لائن منصوبوں کے لئے مختلف عالمی اداروں سے 44کھرب روپے سے زائد قرضہ لینے کی تیاری مکمل کر لی ہے سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت مختلف جاری اور پائپ لائن منصوبوں کیلئے مجموعی طور پرچوالیس ارب ڈالر سے زائد کا قرض لے گی جس کے تحت چین پاکستان کو جاری اورپائپ لائن منصوبوں کیلئے 14ارب 72کروڑڈالر فراہم کرے گا اسی طرح عالمی بینک جاری اور پائپ لائن منصوبوں کیلئے 10ارب 74کروڑ ڈالر ،ایشیائی ترقیاتی بینک 7ارب 71کروڑ ڈالر ،چاپان انٹر نیشنل کوآپریشن ایجنسی 5ارب 40کروڑ ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک 5ارب 53کروڑ ڈالر،سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ 61کروڑ ڈالر جبکہ اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ5کروڑ ڈالر کا قرض دیگادستاویز کے مطابق گزشتہ دس سال کے دوران مذکورہ بالا اداروں سے حاصل کئے جانے والے قرضوں سے جو منصوبے مکمل کئے گئے وہ اس کے علاوہ ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دس کے دوران چین ،عالمی بینک ،ایشائی ترقیاتی بینک ،اسلامی ترقیاتی بینک اور اوپیک فار انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ کے اربوں ڈالر کے قرضوں سے درجنوں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں