اسلام آباد ،برف پگھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ، رینجرزمعاملے پردوبڑوں میں رابطہ ،وزیراعظم نوازشریف نے آصف علی زرداری کواختیارات سے متعلق پیغام بھیج دیا،وزیراعظم نوازشریف کاوزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ ،دونوں رہنماوٴں کے درمیان امن وامان کی صورتحال پرگفتگو

پیر 14 دسمبر 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء)برف پگھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ،رینجرزاختیارات کے معاملے پردوبڑوں میں رابطہ ہوگیا،وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدرآصف علی زرداری کورینجرزاختیارات دینے سے متعلق اپناپیغام بھیج دیاہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدرآصف علی زرداری کورینجرزاختیارات دینے سے متعلق پیغام بھیج دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایاکہ وفاق اورصوبے کے درمیان کشیدگی قوم کے مفادمیں نہیں ہے ۔کراچی کاامن پوری قوم کی خواہش ہے ،اوراس معاملے پرتمام سیاسی جماعتیں پہلے ہی متفق ہوچکی ہیں ۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی وزیراعظم کے پیغام کاجائزہ لے گی۔تاہم پیپلزپارٹی اپنی شرائط پرقائم ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزیدکہاکہ وفاقی اورصوبے کے درمیان رینجرزمعاملے کوحل ہونے میں 2سے 3لگ سکتے ہیں۔

ادھروزیراعظم نوازشریف کاوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، امن وامان سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال ،تحفظات دورکرنے کیلئے اسلام آبادطلب کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوااورانہیں دورہ چین سے واپسی پراسلام آبادطلب کرلیااوریقین دلایاکہ وفاق سندھ کے تمام تحفظات دورکریگا۔ وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کے درمیان امن وامان سمیت تمام معاملات پرگفتگوہوئی اوروزیراعظم نے تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے رینجرزاختیارات بارے بھی تبادلہ خیال کیا