بینکنگ نظام شریعت کے مطابق نافذکرنے کیلئے اسٹیٹ بینک مثبت کردار ادا کرے، اسحاق ڈار، حکومت پاکستان بینکوں میں اسلامی بینکاری نظام کو ڈویلپمنٹ کیلئے21 بلین ڈالر کی امداد کریگی، بجلی بحران 2018 تک ختم ہوجائے گا،وفاقی وزیر خزانہ کا سیمینار سے خطاب

اتوار 13 دسمبر 2015 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ بینکوں میں بینکنگ نظام کو شریعت کے مطابق نافذالعمل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو اپنا مثبت کردار ادا کرناہوگا۔ حکومت پاکستان بینکوں میں اسلامی بینکاری نظام کو ڈویلپمنٹ کے لیے21 بلین ڈالر کی امدادکرینگی، بجلی کابحران 2018 تک ختم ہوجائے گااور بین الاقومی سطح پر 22 ادروں نے پاکستان کی معیشت کومظبوط قرار دیتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیاہے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں اسلامی بینکنک کے زریعے اکانومی مظبوط کرنے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرپرویز رشید،اسٹیٹ بینک کے گورنراشرف محمود،ڈپٹی گورنر سعید احمد،چیرمین ایم سی بینک میاں منشاء،سکندر لودھی، چیمبر آف کامرس کے عہددران اور اسلامی بینکنگ کے صدورز نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ حکومت پاکستان ملک میں اسلامی بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق متعارف کراونا چاہتی ہے تاکہ ہم اللہ کے حضور قیامت کے دن جواب دے سکیں ان کا کہنا تھا کہ اسلام بینکنگ نظام کو کامیاب بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک کو اپنا کردار ادا کرناہوگا اور حکومت ملک میں اسلامی بینکاری نظام کو متعارف کروانے کے لیے22 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔

حکومت اسلامی بینکنگ نظام میں ایسا نظام متعارف کروانا چاہتی ہے جو قرآن مجید اور آئین کے مطابق ہوناچاہے۔ انہوں نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی لوڈشیدنگ کا خاتمہ2018 تک ہوجائے گا اور 2018 تک سسٹم میں 10000 میگاوٹ بجلی آجائیگی جس سے بجلی بحران کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا۔ان کا مزید کہناتھا کہ موجودہ حکومت کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے زیادہ مظبوط ہوئی ہے اور بین لاقوامی سطح پر پاکستان کو اچھی نکاہ سے دیکھا جارہا ہے اور انٹرنیشنل سطح پر22 ایسے ادارے ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں کیونکہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردگی کا تھا جس کو افواج پاکستان نے کنٹرول کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے اس کی مثال کراچی میں امن و امان قائم کرناہ