آپریشن ضرب عضب کے ڈیڑ ھ سال مکمل ، 183خطرناک دہشتگردوں سمیت مجموعی طورپر 3400 دہشت گرد ہلاک ،21193 دہشتگردوں کو گرفتار ، ان کے 837 ٹھکانے تباہ ہوئے، فوج، ایف سی اور رینجرز کے488جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،1914 زخمی ہوئے،اب تک 11فوجی عدالتوں میں 142کیسز بھیجے گئے ،55مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا،87مقدمات زیرسماعت ہیں، فوجی عدالتوں نے 31دہشت گردوں کو سزائیں سنائیں،دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کے آخری ٹھکانوں کو کلیئر کیا جارہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی آپریشن ضرب عضب میں 18ماہ کے دوران حاصل کامیابیوں بارے تفصیلات

اتوار 13 دسمبر 2015 13:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران شاندار کامیابیاں ملیں، پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کے آخری ٹھکانوں کو کلیئر کیا جارہاہے، آپریشن ضرب عضب میں مجموعی طورپر 3400 دہشت گرد مارے گئے،گزشتہ 18ما ہ میں183انتہائی خطرناک دہشت گردوں کوہلاک،21193کو گرفتار کیا گیا،آپریشن میں دہشت گردوں کے837 ٹھکانے تباہ کئے، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا ،دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فوج ایف سی اور رینجرز کے488جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،1914جوان زخمی ہوئے،اب تک 11فوجی عدالتوں میں 142کیسز بھیجے گئے ،55مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا،87مقدمات زیرسماعت ہیں، فوجی عدالتوں نے 31دہشت گردوں کو سزائیں سنائیں،دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کوڈیڑھ سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن میں اب تک حاصل ہونیوالی کامیابیوں کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس میں بتایا کہ ضرب عضب آپریشن کو ڈیر سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس ڈیڑھ سال کے عرصے میں پاک فوج کو شاندار کامیابیاں ملیں ،شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر تباہ کردیاہے،ک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کے آخری ٹھکانوں کو کلیئر کیا جارہاہے، آپریشن ضرب عضب میں مجموعی طورپر 3400 دہشت گرد مارے گئے،گرشتہ 18ما ہ میں183انتہائی خطرناک دہشت گردوں کوہلاک،21193کو گرفتار کیا گیا،آپریشن میں دہشت گردوں کے837 ٹھکانے تباہ کئے اور ان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیاگیا ۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فوج ایف سی اور رینجرز کے488جوانوں نیجام شہادت نوش کیا،1914جوان زخمی ہوئے،اب تک 11فوجی عدالتوں میں 142کیسز بھیجے گئے ،55مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا،87مقدمات زیرسماعت ہیں، فوجی عدالتوں نے 31دہشت گردوں کو سزائیں سنائیں،دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ خفیہ اطلاعات پر ملک بھر میں 13200آپریشنز کئے گئے،پوری قوم نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا،ضرب عضب کے باعث ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ۔ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا