ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے پرترامیم کے بغیر مذاکرات سے انکار

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)پاک ایران گیس پائپ لائن پر پاکستان اور ایران میں ایک بار پھر ٹھن گئی ہے۔ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے پر ترامیم کیے بغیر مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں ایک بار پھر سے تعطل پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی جانب سے پاکستان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ پہلے معاہدے میں ترامیم کرلیں، مذاکرات بعد میں ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے ترامیم پر بحث کی درخواست بھی کر دی گئی ہے تاہم کسی قسم کی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ وزارت پٹرولیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے ایران سے کئی بار درخواست کر چکے ہیں مگر ایران مذاکرات پر آمادہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :