حکومت سندھ اور وفاقی حکومت میں را بطے، سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کا معا ملہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا ،حکومت سندھ کا رینجرز کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)حکومت سندھ اور وفاقی حکومت میں رابطوں کے بعد سندھ میں رینجرز کے قیام میں اضافہ کرنے کا معاملہ تقریباً حل ہوگیا حکومت سندھ نے رینجرز کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو آج جمعہ کے روز صبح تک جاری ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزرات داخلہ اور سی ایم ہاوٴس کراچی کے مابین رابطوں میں تیزی آگئی ایک موقع پر وفاقی داخلہ نے پاکستان پروٹیکیشن آرڈیننس (پی پی او)کے تحت رینجرز کی سندھ میں اس طرح تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا جس طرح بلوچستان اور خیبر پختوانخوہ میں ایف سی کی تعیناتی اور فوجی قیادت میں براہ راست رابطہ ہوا، کورکمانڈر کراچی لیفٹنیٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی جس میں رینجرز کی مدت میں اضافہ کا معاملہ حل کیا گیا، اس ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا اور انہیں اعتماد میں لے لیا حکومت سندھ آج جمعہ کی صبح توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرکے اس کی رسمی منظوری سندھ اسمبلی سے لے گی۔

متعلقہ عنوان :