افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لئے نہایت اہم اور ضروری ہے ،آرمی چیف ،جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اوردوطرفہ باہمی امور پر بات چیت

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لئے نہایت اہم اور ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اوردوطرفہ باہمی امور پر بات چیت ہوئی اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لئے نہایت ضروری ہے امریکی نائب وزیر خارجہ نے امن واستحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کوسراہا ہے ملاقات میں افغانستان میں پائیدار امن کے لئے مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر زوردیا گیا ہے