ایف آئی اے نے برطانیہ سے ملک بدر6افرادکواسی پروازسے واپس بھیج دیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء)ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق برطانیہ سے ملک بدر6افرادکواسی پروازسے واپس بھیج دیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے حکام کاکہناتھاکہ برطانیہ سے 42پاکستانیوں کوخصوصی طیارے کے ذریعے واپس وطن بھیجوادیاگیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے 36افرادکی دستاویزات کی تصدیق کرتے ہوئے مزیدتحقیقات کیلئے حراست میں لے لیاہے جبکہ 6افرادکی شناخت نہ ہوسکی جس کے باعث انہیں اجازت نہیں دی گئی اورانہیں واپس اسی پروازمیں بھیجوادیاگیا

متعلقہ عنوان :