وزیرداخلہ چوہدری کا وزیراعلیٰ سندھ کوٹیلی فون، رینجرزکے اختیارات کامعاملہ اسمبلی میں لانے کامشورہ ،قائم علی شاہ نے ایک بارپھراختیارات میں توسیع کرنے کی یقین دہانی کرادی

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کوٹیلی فون کرکے رینجرزکے اختیارات کامعاملہ اسمبلی میں لانے کامشورہ دیدیا،جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بارپھراختیارات میں توسیع کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے درمیان گزشتہ روزٹیلی فونک رابطہ ہوا،چوہدری نثارنے ٹیلی فون کرکے وزیراعلیٰ سندھ سے شکوہ کیاکہ ابھی تک رینجرزکے اختیارات میں توسیع کیوں نہیں کی گئی،جس کی وجہ سے عوام کوکراچی آپریشن کے حوالے سے غلط پیغام جارہاہے ،اختیارات میں توسیع آپ ہی کااختیارہے ،معاملہ لٹکایاگیاتوکراچی آپریشن متاثرہوگا،سندھ اسمبلی میں معاملے پربجث کرائی گئی توآپریشن تنقیدہوگی اورطرح طرح کی باتیں ہوگیں ،بہتریہی ہے کہ آپ اپناوعدہ پوراکریں ،وزیرداخلہ کے جواب میں وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ آپ بے فکررہیں توسیع کردیں گے