افغان صدر ، چینی ، جرمن وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ،دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،افغان صدر، پاکستان افغانستان کے ساتھ باہمی احترام اور مفاد پر مبنی تعلقات چاہتا ہے،آرمی چیف

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے امور اور افغان امن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس دوران افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پرزور دیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ باہمی احترام اور مفاد پر مبنی تعلقات چاہتا ہے افغانستان امن واستحکام کیلئے پاکستان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرے گا انہوں نے خفیہ معلومات کی شیئرنگ کرنے سمیت افغان امن عمل کی بحالی میں تعاون کی بھی یقین دہانی کی بعد ازاں سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے افغان صدر اشرف غنی سے اسلام آباد میں ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مہاجرین کے مسائل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورچینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا،آرمی چیف نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ کویقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وزیرخارجہ نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال اورسیکورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون پربھی بات چیت کی گئی ،چینی وزیرخارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہااورکہاکہ آپریشن ضرب عضب سے خطے میں دہشتگردوں کاخاتمہ ممکن ہواہے ۔

پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف موٴثرکرداراداکیا،آرمی چیف نے کہاکہ اقتصادی راہداری خطے کیلئے اہم ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ کویقینی بنائیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی وزیر خارجہ ارسلو کے وان ڈیرسن نے ملاقات کی ہے جس میں آپریشن ضرب عضب دفاعی تعاون و خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جرمنی کی وزیر دفاع ارسلو کے وان ڈیئر نے جنرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے جرمن وزیر دفاع نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی ہے اور پھول چڑھائے ۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات آپریشن ضرب عضب و دفاعی تعاون بڑھانے خطے میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے اور آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا