افغانستان میں طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے، ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا اعلامیہ ،کانفرنس میں شریک تمام ممالک سمیت پوری دنیا افغانستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرے، مذاکراتی عمل جہاں ختم ہوا وہیں سیدوبارہ شروع کیا جائے،تمام ممالک افغانستان میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف اپنا کردار ادا کریں،مشترکہ اعلامیہ

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء ) ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق تمام رکن ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک سمیت ساری دنیا افغانستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرے اور افغانستان میں موجود طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے اور افغان عوام کی زیر قیادت مذاکراتی عمل جہاں ختم ہوا تھاوہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان بے بنیاد الزام تراشیوں سے گریز کریں اور تمام رکن ممالک افغانستان میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف اپنا کردار ادا کریں ، تمام رکن ممالک افغانستان میں امن کے لیے مفاہمتی عمل پر اپنا کردار ادا کریں اور افغان عوام کی زیر قیادت مذاکرات کا دور دوبارہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ختم ہوا تھا ، اعلامیے کے مطابق افغانستان میں تعمیر نو اور ترقیاتی عمل کے لیے بھی رکن ممالک سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور کن ممالک نے افغانستان کی معاشی حالت کی بہتری کے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔