توانائی منصوبوں کوجلدمکمل کرنے کیلئے وزارت پانی وبجلی اورپٹرولیم وقدرتی وسائل باہمی روابط کوبڑھایاجائے ، اسحاق ڈار،منصوبوں پربہترین کارکردگی اورشفافیت کویقینی بنایاجائے، توانائی بحران پرفوری قابوپانے کیلئے اپنی کارکردگی کوموثرکرناضروری ہوگا، اعلیٰ حکام کے اجلاس میں گفتگو

بدھ 9 دسمبر 2015 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ توانائی منصوبوں کوجلدمکمل کرنے کیلئے وزارت پانی وبجلی اورپٹرولیم وقدرتی وسائل باہمی روابط کوبڑھایاجائے ،منصوبوں پربہترین کارکردگی اورشفافیت کویقینی بنایاجائے۔یہ بات انہوں نے وزارت پانی وبجلی اورپٹرولیم وقدرتی وسائل کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں کہی۔

ان کاکہناتھاکہ توانائی بحران پرفوری قابوپانے کیلئے اپنی کارکردگی کوموثرکرناضروری ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گیس سے چلنے والے توانائی منصوبوں کیلئے مالی لاگت اورٹائم فریم پربات کی گئی ،سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگانے توانائی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا،اس کے علاوہ منصوبوں کی تکمیل پرگیس کی ضروریات میں اضافے کااندیشہ بھی ظاہرکیاگیا۔

توانائی کے منصوبوں کے بارے میں جائزہ اجلاس باقاعدگی سے منعقدکرانے پرزوردیاگیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے توانائی بحران کیلئے بہترین اقدامات کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے اورمالی معاونت کے حوالے سے وزارت خزانہ اپناکرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ان کے مطابق توانائی بحران کی وجہ سے ایک مشکل حالات سے گزررہے ہیں ،اوراس کوفوری ختم کرنے کاعزم ظاہرکیاگیاہے

متعلقہ عنوان :