خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی عزم کا مظاہرہ کریں، خواجہ آصف، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عوام کی قربانویں کو تسلیم کرے، وزیر دفاع کی جرمن ہم منصب سے ملاقات

بدھ 9 دسمبر 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی عزم کا مظاہرہ کریں۔ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عوام کی قربانویں کو تسلیم کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں جرمن ہم منصب ارسلا انڈولین سے ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی ‘ علاقائی اور خطے میں سکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخالف سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ خطے میں امن قائم کرنے کیلئے دیگر مالک بھی ہماری طرح عزم کا مظاہرہ کریں ۔ ان کاک ہنا تھاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت کامیابی حاصل کی۔ خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستانی قوم کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ جرمن وزیر دفاع انڈولین کا کہنا تھاکہ عالمی برادری پاکستان کے امن کردار کا اعتراف کرے۔ پاکستان نے امن قائم کرنے کیلئے عزم کا مظاہرہ کیا جرمن خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔