پی ایس او کی ادائیگیاں نہ ہونے پر نادہندہ اداروں کوتیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی ،پی آئی اے ، واپڈا، سوئی نادرن اور متعدد پاور کمپنیاں 283ارب روپے کی پی ایس او نادہندہ ہیں

منگل 8 دسمبر 2015 09:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) نے نادہندگان اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسے ادائیگیاں نہ کی گئیں تو تیل کی سپلائی بند کردی جائے گی ، پی ایس او نے مختلف اداروں سے 283ارب روپے خطیر رقم پی آئی اے، واپڈا، سوئی نادرن کمپنی ،حبکوو دیگر اداروں سے وصول کرنے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف اداروں کو آئل فراہم کر نے کے باوجود پی ایس او کو بروقت ادائیگیاں نہیں ہورہیں جس سے یہ اہم ترین ادارہ ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے اس وقت پی ایس او نے مختلف اداروں سے 283ارب روپے کی خطیر رقم وصول کرنی ہے ، اعداد وشمار کے مطابق واپڈا نے 112ارب روپے پی ایس او کو ادا کردیئے ہیں جبکہ 84ارب روپے ابھی مزید ادا کرنے ہیں جن میں سے 22ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج(ایل پی ایس) ہیں ، اسی طرح توانائی کے شعبے کی بڑی کمپنی حبکو نے پی ایس او کے 56 ارب 9 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جن میں سے 22ارب روپے سود کی مد میں ادا کرنے ہیں ،کوٹ ادو پاور کمپنی کیپکو کے ذمہ بقایا جات 16ارب پانچ کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں جن میں تین ارب روپے اصل رقم اور 13ارب روپے سابقہ رقم کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر بننے والا سود ہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی طرف سے بھی پی ایس او کی ادائیگیوں کو سلسلہ انتہائیب سست روی کا شکار ہے اس وقت یہ اہم ادارہ بھی 22ارب چار کروڑ روپے کا دہندہ ہے ، سوئی نادرن کمپنی نے بھی پی ایس او کے آٹھ ارب پانچ کروڑ روپے ادا کرنے ہیں ، ایس این جی یل سے بھی بقایا جات وصول نہیں ہوئے ۔ایل این جی کی مد میں بھی وصولیاں193ارب سے تجاوز کر گئی ہیں ، پاک ارب آئل ریفائنری نے تین ارب پانچ کروڑ روپے ادا کرنے ہیں ، پاکستان آئل ریفائنری ن ے4.2ارب روپے ، نیشنل ریفائنری نے 0.7ارب روپے ، اٹک آئل ریفائنری نے 11.6 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔

اتنی بڑی تعداد میں رقم کی وصولی نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس او کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے جبکہ پی ایس او نے نادہندگان کو واضح کردیا ہے کہ اگر وہ اسے ادائیگیاں نہیں کرتے تو انہیں تیل کی سپلائی روک دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :