عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات ،ایف آئی اے نے نئی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے نام وزارت داخلہ کوبھیجوادیئے

منگل 8 دسمبر 2015 09:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق نئی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے نام وزارت داخلہ کوبھیجوادیئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے نئی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے مجوزہ نام وزارت داخلہ کوبھیجوادیئے ۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹرایف آئی اے مظہرکاکاخیل ہوں گے ،تحقیقاتی ٹیم میں آئی بی ،آئی ایس آئی کے ارکان بھی شامل ہوں گے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹرکراچی الطاف حسین ،ایس پی انوسٹی گیشن الیاس ،انسپکٹرشہزادبھی ٹیم کاحصہ ہوں گے