قومی اسمبلی ، اپوزیشن کی غیرموجودگی میں پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء قوانین پاکستان کی اشاعت بل 2015ء اختراعات آرڈیننس ترمیمی بل 2015ء منظور

منگل 8 دسمبر 2015 09:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی غیرموجودگی میں پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء قوانین پاکستان کی اشاعت بل 2015ء اختراعات آرڈیننس ترمیمی بل 2015ء کومنظورکرلیا۔جمعیت علماء اسلام (ف)نے پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء کی چندشقوں پراعتراض کیاتھاجس کومشاورت کے بعدفائنل کرلیاگیاتھا،پیرکوقومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے قوانین پاکستان کی اشاعت بل 2015ء پیش کیاجس کوایوان نے منظورکرلیااس طرح قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرشیخ آفتاب کی جانب سے پیش کئے گئے اختیارات آرڈیننس ترمیمی بل 2015کوبھی اسمبلی نے منظورکرلیاجبکہ وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے حلال اشیاء اوران کی تیاری کی نسبت کاروبارتجارت کے فروغ کیلئے حلال اتھارٹی کے قیام کابل پاکسان حلال اتھارٹی 2015ء کوپیش کیا،اپوزیشن کی غیرموجودگی میں پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015کومنظورکرلیاگیا،اس موقع پرجمعیت علماء اسلام کے رہنمامولانافضل الرحمن نے کہاکہ یہ ایک حساس مسئلہ تھاپاکستان کی تاریخ میں موٴثرقانون سازی کی گئی ،اکثراشیاء میں خنزیرکی چربی استعمال ہورہی ہے ،اس قانون سازی سے حرام اشیاء پرکنٹرول حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے پیش کیاگیابل پاس ہوجاتاہے حرام اشیاء کوھلال کہہ دیتے مگرہماری پارٹی نے قوم کواس طرح حرام سے نجات دلائی اس موقع پروفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے کہاکہ حلال فورڈکی 3ٹریلین ڈالرسے زائدتجارت ہوئی ہے ،بدقسمتی سے پاکستان میں اس کاحصہ بہت کم ہے اس قانون کوپاس کیاجاناقابل ستائش ہے ،اورمیں مولانافضل الرحمن کاشکریہ اداکرتاہوں