وزیراعلیٰ سندھ کاسابق صدرآصف علی زرداری کوفون ،وزیراعظم سے ملاقات اوراجلاس کی صورتحال سے آگاہ کیا،دونوں رہنماوٴں کے درمیان سندھ حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی بارے مشاورت

منگل 8 دسمبر 2015 09:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے سابق صدرآصف علی زرداری کووزیراعظم سے ملاقات اوراجلاس سے متعلق آگاہ کیا،سندھ حکومت کی آئندہ حکمت عملی پربھی مشاورت کی ،قائم علی شاہ نے پیرکے روزآصف علی زرداری کوفون کیااورانہیں کراچی میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیو الے اجلاس اوروزیراعظم سے ان کی ملاقات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا،دونوں رہنماوٴں کے درمیان سندھ حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی