ای سی سی اجلاس، 31مارچ2016ء تک پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکرنے کی اجازت ،افغانستان اوروسط ایشیائی ریاستوں کیلئے فی میٹرک ٹن چینی کی برآمدی قیمت450 ڈالرمقرر ،وزیرتجارت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی ہرماہ کے پہلے ہفتے چینی کے ذخائر اور برآمدکا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کرے گی،وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

منگل 8 دسمبر 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 31مارچ دوہزارسولہ تک پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکرنے کی اجازت دے دی ہے۔افغانستان اوروسط ایشیائی ریاستوں کے لیے فی میٹرک ٹن چینی کی برآمدی قیمت چارسوپچاس ڈالرمقرر کر دی گئی وزیرتجارت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی ہرماہ کے پہلے ہفتے چینی کے ذخائر اوراس کی برآمدکا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کرے گی ۔

کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت میں ہوااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی شوگرملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجاز ت ہوگی جنہوں نے گنے کے کاشتکاروں کو گزشتہ سیزن کی ادائیگیاں اور مکمل طورپرکرشنگ شروع کردی ہے پہلے مرحلے 31دسمبر2015تک 2لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ جنوری کے آخر تک 3لاکھ 50ہزار برآمد کرنے کی اجازت ہو گی اس طرح گذشتہ اجلاس میں مقرر کیا گیے کوٹہ کو منسوخ کر دیا گیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان اوروسط ایشیائی ریاستوں کے لیے فی میٹرک ٹن چینی کی برآمدی قیمت چارسوپچاس ڈالرہوگی۔

(جاری ہے)

ای سی سی کو بتایا گیا کہ ملک میں اٹھہتر لاکھ اسی ہزارٹن گندم اور تیرہ لاکھ ساٹھ ہزارٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے وزیرتجارت کی سربراہی میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہرماہ کے پہلے ہفتے ہواکرے گا جس میں چینی کے ذخائر اوراس کی برآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں اہم اقتصادی اشاریوں کا بھی جائزہ لیا گیااقتصادی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح ایک اعشاریہ آٹھ چھ فیصد رہی۔

جبکہ پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تین اعشاریہ نو فیصداضافہ ہوا۔جولائی تا اکتوبر کے دوران بیرون ملک سے ترسیلات زر میں پانچ اعشاریہ دو فیصد اور جولائی سے نومبر تک ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں سولہ اعشاریہ آٹھ فیصداضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :