کراچی آپریشن غیر سیاسی و بلا امتیاز ہورہا ہے ، شہرکا امن قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے بگڑنے نہیں دیں گے،،آرمی چیف،کامیاب آپریشن کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں میں مزید تعاون ہونا چاہئے،آپریشن دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ہے،کراچی میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب

منگل 8 دسمبر 2015 09:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے،کراچی کا امن قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے جسے بگڑنے نہیں دیں گے،کامیاب آپریشن کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں میں مزید تعاون ہونا چاہئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کراچی آپریشن پر اطمینان کا بھی اظہار کیا،اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کراچی آپریشن بلاامتیاز ہورہا ہے اور جاری رہے گا،آپریشن دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ہے،بے شمار قربانیوں کے باعث کراچی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،دہشتگردوں کی مالی مدد اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑیں گے،کراچی کا امن بگڑنے نہیں دیں گے

متعلقہ عنوان :