اسلام آباد ،حکومت نے بجلی کی 6کمپنیوں کی نجکاری کافیصلہ کرلیا،فیسکوکمپنی کی نجکاری مارچ تک کے انتظامات مکمل کرلئے

پیر 7 دسمبر 2015 09:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء)حکومت نے بجلی کی 6کمپنیوں کی نجکاری کافیصلہ کرلیا،فیسکوکمپنی کی نجکاری مارچ تک کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے بجلی کی6کمپنیوں کو2مرحلوں میں نجکاری کرنے کافیصلہ کیاہے ،پہلے مرحلے میں منافع بخش کمپنیاں فیسکو،لیسکواورآئیسکوکمپنیوں کی نجکاری ہوگی ۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں پیپکو،جسکواورمیسکوکی نجکاری کی جائے گی ۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ 2سال میں 54ارب روپے کامنافع دینے والے فیسکوکمپنی کی نجکاری مارچ تک مکمل کرنے کافیصلہ کیاگیا،فیسکوکے اثاثہ جات کی مالیت136ارب روپے ہیں جبکہ جسکوکی نجکاری کیلئے چین اورترکی روڈشوزمنعقدکرانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرکی سربراہی میں وفدآج بروزپیرچین روانہ ہورہاہے

متعلقہ عنوان :