کراچی ،الیکشن کے بعد بھی کشیدگی ختم نہ ہو سکی،شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں میں مسلح تصادم ،3 افراد زخمی

پیر 7 دسمبر 2015 09:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء) کراچی میں الیکشن کے بعد بھی کشیدگی ختم نہ ہو سکی، شاہ فیصل کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے مشتعل افراد نے موٹر سائیکل گھر سے باہر نکال کر نذر آتش کر دی جبکہ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے5افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شاہ فیصل کالونی میں مشتعل افراد نے تھوڑ پھوڑ کی جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، ایک موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی گئی۔ شاہ فیصل کالونی میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری کئی گھنٹے جاری رہا اور پولیس یا رینجرز تاخیر سے پہنچی۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ فیصل کالونی کی وہ گلیاں جہاں یہ لڑائی ہوئی، خاصی تنگ ہیں، اس وجہ سے بھی وہاں سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی تاہم ایمبولینسز وہاں پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔