اسلام آباد ،وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ نے وفاق سے کراچی آپریشن کے اخراجات کی مدمیں 20ارب روپے کامطالبہ کردیا

پیر 7 دسمبر 2015 09:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء)وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے وفاق سے کراچی آپریشن کے اخراجات کی مدمیں 20ارب روپے کامطالبہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کوفون کیااورفون پروزیراعلیٰ سندھ سے کراچی آپریشن اوررینجرزکے اختیارات میں توسیع سے متعلق گفتگوکی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے چوہدری نثارعلی خان سے شکوہ کیاکہ کراچی آپریشن کیلئے وفاق کی جانب سے اعلان کردہ 20ارب روپے کی رقم اب تک نہیں دی گئی ،رپورٹ میں کہاگیاکہ وزیرداخلہ انہیں رقم کی ادائیگی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی