آرمی پبلک سکول حملہ: 16 دسمبر کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے،سیدخورشید شاہ کا وزیر اعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط

پیر 7 دسمبر 2015 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھنا چاہئے۔

انہوں نے چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ سے آرمی پبلک سکول کے سہدا کی یاد میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں لائبریریز اور میوزیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خطہ میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مزید کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی یاد میں ہر سال خصوصی تقریب منعقد کر کے شہید بچوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :