پی آئی اے کا نام تبدیل کر کے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کر دیا گیا ہے ،ناصر جعفر،ادارے کے حق میں تمام فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو چکا ہے، پی آئی اے کی کمپنی میں منتقلی سے ملازمین متاثرنہیں ہوں گے،نجکاری کمیشن کا کام ہے،چیئرمین پی آئی اے

پیر 7 دسمبر 2015 09:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ آن لائن۔7دسمبر۔2015ء) پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے کہا ہے کہ کمپنی آرڈیننس کے تحت پی آئی اے کارپوریشن کے نام کو تبدیل کر کے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ادارے کے حق میں تمام فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو چکا ہے ۔ پی آئی اے کی کمپنی میں منتقلی سے ملازمین متاثرنہیں ہوں گے جبکہ پی آئی اے کی نجکاری کمیشن کا کام ہے ۔

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز پی آئی اے ہیڈ کوارٹر آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔ پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر کی پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کے دوران ہی ملازمین کی تنظیم پیپلز یونٹی نے آڈیٹوریم کے باہر سخت احتجاج کرتے ہوئے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔ملازمین پی آئی اے کی نجکاری نامنظور اور گو نواز گو کے نعرے میں مسلسل لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ادارے کے تمام امور اب پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے تحت چلائیں جائیں گے ، آرڈیننس کے تحت کارپوریشن لمیٹڈ کا درجہ ملن ے کے بعد ہمیں لائسنس یا اجازت نامے کی منظور ی ،مراعات، پابندیوں،بین الاقوامی ہوائی سروس کی منظوری ،معاہدے ،احکامات جاری کرنے اور ادارے کے حق میں اہم فیصلے کرنے کا اختیار مل چکا ہے، لمیٹڈکمپنی بننے کے بعدبورڈارکان کی تعیناتی آرڈیننس کے تحت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے لمیٹڈ میں تبدیل ہونے کے بعد ملازمین کو ملنے والی مراعات یا سہولیات پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی کسی عہدے کی تنزلی یا تبدیلی ہو گی ملازمین کو جو مراعات حاصل ہیں و برقرار رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی یونین میں اس حوالے سے بدگمانی پائی جارہی ہے اس لئے ملازمین کو اعتماد میں لینے کے یونین سے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرائیویٹائزیشن کمیشن کاکام ہے اور میں نے کبھی نہیں کہا کہ ادارے کی نجکاری نہیں ہو گی مجھے پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے اور اس کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کا ہدف دیا گیا تھا جس کی کوشش میں آج بھی مصروف ہوں ۔دوسری جانب پریس کانفرنس کے دوران احتجاجی ملازمین کی زور دار آوازیں مسلسل صحافیوں کے کانوں سے ٹکرا تی رہیں جس سے ان کے اندر نجکاری کے حوالے سے پایا جانیوالا غصہ واضح ہو رہا تھا ۔پی آئی اے ملازمین نے ریلی کی شکل میں پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم باہرآتے تھے اور سخت احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :