افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورجھڑپوں میں 3 پاکستانی طالبان اور12 شہری ہلاک

اتوار 6 دسمبر 2015 10:15

کابل / واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورجھڑپوں میں 3 پاکستانی طالبان اور12 شہری ہلاک ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑمیں امریکی ڈرون حملے میں 3 پاکستانی طالبان مارے گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملہ ضلع چھپادارا کے علاقے ناکورا میں کیا گیا، حملے میں شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے وردک میں مارٹرحملے میں بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے۔صوبائی کونسل کے سیکریٹری شریف اللہ ہوتک نے بتایا کہ واقعہ ضلع سید آباد میں ڈنڈوکئی گاوٴں میں ایک مسجد کے قریب پیش آیا، مارٹر گولہ سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی کے دوران گرا۔