فارن کرنسی مارکیٹ پر اثر انداز ہونیوالے غیر قانونی تجارتی طریقوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں، اسحاق ڈار کی ایف بی آر کو ہدایت

اتوار 6 دسمبر 2015 10:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کو فارن کرنسی مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والی غیر قانونی تجارتی طریقوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کی کو ہدایت کی ہے وزارت خزانہ سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے اعلی حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسٹم کلیرنگ کے موقع پر درآمدگنندگان سے امپورٹر فارم، رقم کی ادائیگی کا ثبوت اور نان ایل سی کے حوالے سے ادائیگی کے فارم حاصل کیا جائے انہوں نے ایف بی آر حکام کو اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کو بھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ ایف بی آر کے چیئرمین فوری طور پر عمل درآمد کروائیں اس موقع پر وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بعض عناصر بیرونی اکاوٴنٹ کے مستحکم آوٴٹ لک کے باوجودمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے متعلق قیاس آرائی پر مبنی اور جوڑ توڑ کی سرگرمیوں کر رہے ہیں ملک میں غیر قانونی طریقوں کی روک تھام اور تمام عمل کی جانچ پڑتال کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ضروری اقدامات کر رہا ہے چند دن قبل وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بنک نے پہلے ہی اس پر ریگولیٹری قوانین کو سخت کر دیا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمیت دیگرسرکاری ایجنسیوں اس حوالے سے مدد فراہم کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :