ایف آئی اے نے پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی تحقیقات شروع کردیں، غداری کیس کا تمام ریکارڈ ایف آئی اے کی کمیٹی کے حوالے کردیا گیا،کمیٹی کے سربراہ واجد ضیاء ہونگے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء)ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی نے سابق صدر اور جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی تحقیقات شروع کردی جبکہ کیس کے حوالے سے تمام ریکارڈ ایف آئی اے کی ٹیم کو فراہم کردیا گیا ہے،تفتیشی ٹیم عبدالحمید ڈوگر ،شوکت عزیز اور زاہد حامد کے بیانات بھی لے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سمیت دیگر کیخلاف سنگین غداری کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے ایڈیشل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے کمیٹی کے دیگراراکین میں ڈائریکٹر مقصود الحسن ،ڈاکٹر عثمان اورعبدالقادر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، سابق وفاقی وزیر زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عبدالحمید ڈوگر کے بیانات بھی ر یکارڈ کرے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ غداری کیس سے متعلق تمام ریکارڈ ایف آئی اے کی ٹیم کو فراہم کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :