بم کی اطلاع پر پی آئی اے طیارے کی چین میں ہنگامی لینڈنگ،جامع تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیدیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:49

تیانجن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء)بم کی اطلاع پر اسلام آباد سے ٹوکیو جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی چین میں ہنگامی لینڈنگ ،جامع تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا، رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ٹوکیو جانے والی پی آئی کے طیارے کو بم کی اطلاع موصول ہونے پر ہنگامی طور پر چین کے شہر تیانجن کے ائرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا ،رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر لائن کی پرواز پی کے 852 اسلام آباد سے براستہ بیجنگ ٹوکیو کے لئے روانہ ہوئی تھی چینی ایوی ایشن حکام کو طیارے میں مشتبہ شے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے باعث چینی ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو چینی شہر تیانجن ائرپورٹ پر بحفظات اتار لیاگیا طیارے کی مکمل تلاشی اور چھان بین کے بعد سکیورٹی کلیئرنس دے دی گئی پی آئی اے کی پرواز چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد بحفاظت پہنچ گئی

متعلقہ عنوان :