مسابقتی کمیشن کا مختلف قیمتوں پر اسی طرح کی میڈیسن فروخت کرنے والے میڈیسن مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان ( سی سی بی ) ملک بھر میں مختلف قیمتوں پر اسی طرح کی فروخت کرنے والے میڈیسن مافیا کے خلاف تحقیقات کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسابقتی کمیشن کے ایک رکن شہزاد انور کا کہنا ہے کہ ہم ان تمام میڈیسن قیمتوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں اس حوالے سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ودیا خلیل کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سفارشات تیار کی جا رہی ہیں جو ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہو گا ۔

رواں سال میں ہونے والی کمیشن کی کارکردگی سے متعلق چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن نے 32 کیسز کی سماعت کی جس میں 13کو شوکاز نوٹس اور 9 پر عملدآری آرڈر جاری کئے ہیں کمیشن نے 28 انکوائریوں میں سے 23 کو مکمل کر لیا ہے جبکہ باقی 5 انکوائریوں پر کام جاری ہے ۔