ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت چھوڑ دے،چیف الیکشن کمشنر،الیکشن کمیشن میں کیسز کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں ،کیس کی سماعت میں ریمارکس

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان نے کہا کہ ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کرنا چھوڑ دے ۔ الیکشن کمیشن کیس کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق فیصلے کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز الیکشن کمیشن اسلام آباد کے ہیڈ آفس میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) رضا خان کی زیر صدارت فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کرنا چھوڑ دے کیونکہ الیکشن کمیشن میں سوچ بچار کے بعد کیسز کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سے متعلق درخواست دو بارہ الیکشن کمیشن کو بجھوانے کا حکم دیا تھا الیکشن کمیشن نے اگلی سماعت میں تمام فریقین کو دوبار طلب کیا ہے ۔