وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کردی،عوام پرلوڈشیڈنگ کابوجھ کم کرنے کیلئے موٴثراقدامات کئے جائیں،پانی و بجلی اورپٹرولیم کے اعلیٰ حکام کو ہدایت

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔گزشتہ روزوزارت خزانہ ،پانی وبجلی اورپٹرولیم وقدرتی وسائل کے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام پرلوڈشیڈنگ کابوجھ کم کرنے کیلئے موٴثراقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں توانائی بحران کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پربحث کی گئی اورلوڈشیڈنگ کوفوری ختم کرنے کاعہدکیاگیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے مزیدکہاکہ افسران کی طرف سے کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائیگا،اس کے علاوہ ملکی سطح پرتوانائی فراہمی اورطلب کے حوالے سے بجلی کی پیداوارکیلئے مالی اقدامات کابھی جائزہ لیاگیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ بہت جلد ملک میں توانائی بحران پرقابوپالیں گے اورلوڈشیڈنگ کوختم کرکے ملک میں روشنیاں پھیلادیں گے

متعلقہ عنوان :