جنرل راحیل شریف سے نئے امریکی سفیر کی ملاقات ،پاک امریکہ تعلقا ت سمیت خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال،آرمی چیف نے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ترجمان آئی ایس پی آر

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان کیلئے نئے نامزد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات ،دہشت گردی کیخلافجنگ ،خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز نئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات،ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب، خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف امریکی سفیر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جبکہ امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ہے