لندن،امریکی اہلکارکی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات،کیلوفورنیاحملہ آورتاشقین کا مولاناعبدالعزیزکے ساتھ رابطے سے آگاہ کیا،نوازشریف نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،نوازشریف کی شہبازشریف سے ملاقات آپریشن تیزکرنے کافیصلہ

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء)لندن میں امریکی اہلکارنے وزیراعظم نوازشریف کوکیلوفورنیاکی حملہ آورتاشقین کی پاکستان میں موجودلال مسجدکے خطیب مولاناعبدالعزیزکے ساتھ رابطے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں امریی سینئراہلکارنے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اورانہیں امریکی صدراوباماکاپیغام حوالے کیا،امریکی اہلکارنے کیلوفورنیاکی حملہ آورتاشقین کی لال مسجدکے خطیب مولاناعبدالعزیزکے ساتھ مسجدمیں لی گئی تصاویرسے بھی آگاہ کیا،رپورٹ میں کہاگیاکہ حملہ آورتاشقین کی لال مسجدکے خطیب سے رابطے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف نے ہرقسم کے تعاون کی انہیں یقین دہانی کرائی ۔

امریکی اہلکارسے ملاقات کے بعدمیاں نوازشریف نے لندن میں موجودوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات کی اورملک میں آپریشن کومزیدتیزکرنے کافیصلہ کیاگیا

متعلقہ عنوان :