مارچ میں حکومت کی تبدیلی پر عمران خان سے ناشتے کی شرط لگائی ہے،شیخ رشید،تمام ایم این ایز کو بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈز دیئے گئے مجھے نہیں ملے، راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں شیر کو ہرائیں گے، 26 یونین کونسلز سے 16 پر کامیابی حاصل کروں گا، لال حویلی کے حلقہ سے میرا بھتیجا راشد شفیق الیکشن لڑ رہا ہے،انٹرویو

جمعرات 3 دسمبر 2015 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مارچ میں حکومت تبدیل ہونے پر عمران خان سے ناشتے ناشتے کی شرط لگائی ہے۔ تمام ایم این ایز کو بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈز دیئے گئے لیکن مجھے نہیں ملے ۔ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں شیر کو ہرائیں گے ۔ بدھ کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مارچ میں حکومت تبدیلی کے حوالے سے پوچھا تو انہیں بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر لگ رہا ہے کہ مارچ تک مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم ہو جائے گی ۔

حکومت تبدیلی پر عمران خان سے ناشتے ناشتے کی شرط بھی لگا دی ہے اگر ہارا تو عمران خان کو لال حویلی کھانے کی دعوت دوں گا لیکن عمران خان ہارے تو وہاں پر بنی گالہ میں کوئی چھپر ہوٹل پر کھانے کی دعوت ملے گی تو جاؤں گا ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے دعوی کہا ہے کہ اگر اسلام آباد کی طرح راتوں رات نتائج تبدیل نہ ہوئے تو راولپنڈی کی 26 یونین کونسلز میں سے 16 پر کامیابی حاصل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایم این ایز کو بلدیاتی بلدیاتی انتخابات کے فنڈز ملے لیکن مجھے کچھ بھی نہیں ملا لیکن لال حویلی کے حلقہ پر میرا بھتیجا راشد شفیق الیکشن لڑ رہا ہے بڑے مارجن سے جیت کر شیر کے نشان کو ہرائیں گے ۔