عابد شیر علی ابھی بچہ ہے، ذہنی طور پر بالغ ہونے میں وقت لگے گا،خورشید شاہ، سیپکو کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے ،عابدشیر علی کی تنقید بلا جواز ہے ،قائد حزبِ اختلاف

جمعرات 3 دسمبر 2015 09:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیپکو کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے ،عابدشیر علی کی تنقید بلا جواز ہے ،عابد شیر علی ابھی بچہ ہے ذہنی طور پر بالغ ہونے میں وقت لگے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز عابد شیر علی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملٹری پولیس پر حملے کی مزمت کرتے ہیں،کراچی میں ملٹری پولیس پر حملہ افسوس ناک ہے،پاک فوج کے جوانوں کے قاتل جلد پکڑے جائیں گے،دہشت گرد پاکستان میں امن نہیں چاہتے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں درج کرنے سے لندن میں کیس پر کیا فرق پڑے گا ،صحافی کا سوال۔جس پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کی قانونی حثیت کے بارے میں تو چوھدری نثار کی بہتر بتا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :