قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن،تحریک انصاف، پیپلزپارٹی سمیت 8 جماعتوں میں اتفاق حکومت کی طرف سے آئے روز نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ حکمت عملی اپنانے کے لئے رابطے،پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق ، عوامی مسلم لیگ ، عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی متحدہ اپوزیشن کے قیام پر متفق

جمعرات 3 دسمبر 2015 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے قیام کے لئے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت 8 جماعتوں نے اتفاق کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے آئے روز نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ حکمت عملی اپنانے کے لئے رابطے کئے جس کے بعد پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق ، عوامی مسلم لیگ ، عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی متحدہ اپوزیشن کے قیام پر متفق ہو گئے ۔ ناراض آزاد ارکان جمشید دستی ، عثمان خان بھی شامل ہوں گے ۔حتمی فیصلہ آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔