سی ڈی ڈبلیو پی نے 13 ارب 87 کروڑ کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی، اسلام آباد میں ایک ارب 92 کروڑ روپے کے دو کالجز،فاران میں ایک ارب 38 کروڑ روپے مالیت کے کیڈٹ کالج کی منظوری، ترلائی میں اسلام آباد جنرل ہسپتال، پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ کی بھی منظوری

جمعرات 3 دسمبر 2015 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2015ء) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 13 ارب 87 کروڑ روپے کے 13 منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبہ حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا اس موقع پر 24 منصوبے جن میں تعلیم توانائی ، ہیلتھ ، ایچ ای سی ، آئی ٹی و دیگر منصوبوں کے معاملات زیر غور آئے ان تمام منصوبوں کے لئے ایف ای سی کی مد میں 489 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 5 ارب 35 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں سی ڈی ڈبلیو پی نے اسلام آباد میں ایک ارب 92 کروڑ روپے مالیت کے دو کالجز فیڈرل کالج آف ہوم اکنامک مینجمنٹ سائنس اور سپشلائزڈ ڈسپلن F-11/1 کی منظوری دے دی اسی طرح فاران میں ایک ارب 38 کروڑ روپے مالیت کے کیڈٹ کالج کی بھی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

اس پر ہیلتھ کے شعبہ میں دو ہسپتالوں کی منظوری اور ایک کو ایکنک کو بجھوا دیا گیا ۔ ترلائی میں اسلام آباد جنرل ہسپتال کی دو ارب 71 کروڑ روپے میں ، پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ پندرہ کروڑ اسی لاکھ روپے میں منطوری دے دی گی لاہور میں قائم ہونے والا کارڈلوجی سنٹر ایف ای سی کی مد میں جائے گا انسٹیٹوٹ آف سائنس ٹیکنالوجی میں سہولیات کو بڑھانے کے منصوبہ کی ایک ارب 58 کروڑ روپے میں بھی منظوری دے دی سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سیکٹر کی بھی منظوری دے دی ان منصوبوں میں دو ارب پانچ کروڑ روپے سے آواران میں زلزلہ متاثرین کے لئے کم قیمت سے تعمیر شدہ گھر آواران میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے پندرہ کروڑ پچاس لاکھ روپے ، آواران میں حکومتی بلڈنگ کی تعمیر پر دس کروڑ اکتیس لاکھ اور میرپور میں پانی کے نظام کے لئے 36 کروڑ 58 لاکھ میں منظوری دے دی گئی سی ڈی ڈبلیو پی نے ٹرانسپورٹ کے پانچ میں سے تین منصوبوں کو ایکنک کو بھجوا دیا منظوری لئے جانے والے منصوبوں میں حسن ابدال ، ننکانہ صاحب اور نارووال میں سکھوں کی سیاحت کے فروغ کے لئے ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ کی 22 کروڑ اور 69 کروڑ روپے مالیت میں منظوری دے دی اس طرح مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبہ کی 92 کروڑ 3 لاکھ روپے میں بھی منظوری دے دی گئی سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے ایکنک کو بجھوائے جانے والے منصوبوں میں سات ارب 67 کروڑ روپے کے نہال خاور ہائیڈور پروجیکٹ 33 ارب روپے کے پولیو کے خاتمہ کا منصوبہ ، 1328 ارب روپے سے بونجی ہائیڈرو پراجیکٹ ، 10 ارب 85 کروڑ روپے سے آزاد کشمیر میں نیلم روڈ کا منصوبہ ، 23 ارب روپے کے نیشنل ہائی وے کے متعدد منصوبوں پر چار ارب 67 کروڑ روپے ، 45 کلومیٹر روڈ کے منصوبہ اور 6 ارب 66 کروڑ روپے سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈیم کے منصوبے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :