تحریک انصاف کے مبینہ اُمیدوار کی جانب سے ممتاز قادری کی تصاویر اپنی بینرز پر لگانے کا الزام، تحریک انصاف نے جواب دے دیا، عمران خان کا ممتاز قادری پر موٴقف بھی دہرا دیا

بدھ 2 دسمبر 2015 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف نے مختلف اخبارات کی جانب سے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کسی یوسی میں تحریک انصاف کے مبینہ اُمیدوار کی جانب سے اپنے بینرز پر ممتاز قادری کی تصاویر لگانے پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 4روز تک جاری اپنی تحقیقات کے مطابق ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ تحریک انصاف کے کسی بھی اُمیدوار نے ممتاز قادری کی حمایت یافتہ تصاویر لگائی ہیں، اپنے فیس بک پیج پر جاری ایک پیغام میں تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر جاری تصاویر میں جس یوسی کا ذکر کیا گیا ہے اسلام آباد کی یونین کونسل میں کوئی ایسا اُمیدوار ہے ہی نہیں، جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف نے ممتاز قادری بارے اپنے پرانا موٴقف بھی دہرایا ، فیس بک پیج پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان واحد قومی رہنما ہیں جنہوں نے ممتاز قادری کے اقدام کی مذمت کی ہے، انہوں نے ممتاز قادری کو ہیرو کی طرف پیش کئے جانے کی بھی سخت تنقید کی تھی، اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی مجاہد علی خان کو سخت تنبیہ کی تھی جنہوں نے ممتاز قادری کے حق میں بیان دیا تھا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا وضاحتی بیان پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔