نیپرانے بجلی قیمت میں1روپے 81پیسے فی یونٹ کمی کی منظور ی دیدی،ریلیف کے الیکٹرک اور300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا

بدھ 2 دسمبر 2015 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں1روپے 81پیسے فی یونٹ کمی کی منظور ی دیدی ہے قیمتوں میں کمی کا ریلیف کے الیکٹرک اور300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کو ملے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق درخواست کی نیپرا ہیڈکوارٹر میں سماعت ہوئی کمپنی نے نیپرا سے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2روپے تک کمی کی درخواست کی تھی نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1روپے82پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے ۔

قیمتوں میں کمی کا ریلیف اگلے ماہ کے بلوں میں صارفین کو دیدیاجائے گانیپرا حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی کاریلیف کراچی الیکٹرک اور 300سے کم بجلی والے صارفین کو نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :