”یہ ہے تبدیلی“نادرا کا شناختی کارڈ ہولڈر ”عام آدمی “ کسی بھی شخص کافارم تصدیق کرسکتا ہے ؛نادرا حکام،جس شخص نے اپنا نام تبدیل یا درست کروانا ہوگا وہ 20 روپے کے اشٹام پیپر پر تحریر کے ساتھ مقامی نادرا آفس کو دیگا اور نام تبدیل یا درست کرواسکے گا

بدھ 2 دسمبر 2015 09:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء)نیا پاکستان کب بنتا ہے اور تبدیلی کب آئے گی یہ ایک سیاسی بحث ہے تاہم وفاقی حکومت نے عام آدمی کو اختیار دے کر ” بڑی زبردست تبدیلی“ کا آغاز کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کی ہدایت پرنادرا نے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کیلئے ہر اس شخص کو اختیار دیدیا ہے جس کے پاس نادرا کا قومی شناختی کارڈ موجود ہے۔

(جاری ہے)

نادرا سے وابستہ سینئر سنٹر انچارج نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ نئے قانون کے مطابق نادرا کا شناختی کارڈ ہولڈر کسی بھی شخص کا ”نادرا فارم“ کی تصدیق کرسکتا ہے جبکہ آئندہ تبدیلی نام اور درستی نام کا اشتہار بھی اخبار میں دینے کی ضرورت نہیں۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ جس شخص نے اپنا نام تبدیل یا درست کروانا ہوگا وہ اب 20 روپے کے اشٹام پیپر پر تحریر لگوا کر نادرا آفس کو دیگا جو نام تبدیل یا درست کرسکے گا۔

متعلقہ عنوان :