مسلم لیگ (ن) دھونس دھمکی اور دھاندلی کے باوجود بلدیاتی انتخابات ہار گئی ،اسد عمر ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز سمیت پولیس نے بھی غیر جانبداری نہیں دکھائی ، پی ٹی آئی نے پچاس میں سے سولہ نشستیں حاصل کیں لیکن ابھی تک 7 یونین کونسلرز کے انتخابات نتائج جاری نہیں کئے گئے الیکشن کمیشن جلد سرکاری نتائج کا اعلان کرے،رہنما ء پی ٹی آئی

بدھ 2 دسمبر 2015 09:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے بلدیاتی انتخابات پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دھونس دھمکی اور دھاندلی کے باوجود بلدیاتی انتخابات ہار گئی حالانکہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز سمیت پولیس نے بھی غیر جانبداری نہیں دکھائی ‘ پی ٹی آئی نے پچاس میں سے سولہ نشستیں حاصل کیں لیکن ابھی تک 7 یونین کونسلرز کے انتخابات نتائج جاری نہیں کئے گئے الیکشن کمیشن جلد از جلد سرکاری نتائج کا اعلان کرے‘ منگل کے روز پی ٹی آئی کے مرکزی آفس میں اسد عمر کی سربراہی میں بلدیاتی انتخابات اور میئر شپ کیلئے نو منتخب چیئرمین پر مشاورت کیلئے اجلاس ہوا جس میں اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی میئر کیلئے کسی امیدوار کو نہیں خریدے گی اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ آفیسر اور پولیس نے مکمل جانبداری کا مظاہرہ کیا لیکن دھونس دھمکی اور دھاندلی سمیت دیگر تعاون پر مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں ہار گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے حکومت پر بلدیاتی انتخابات میں سات یونین کونسلز کے انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا الزام بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کی پچاس میں سے سولہ نشستوں پر کامیاب ہوچکی ہے سات یونین کونسلز کے انتخابی نتائج جاری نہیں کئے گئے اسد عمرنے کہا کہ اگر سات یونین کونسلرز کے درست نتائج کا اعلان کردیا جائے تو تحریک انصاف 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ سرکاری نتائج کا اعلان جلد از جلد کردیا جائے۔