اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف 50یونین کونسلزمیں216سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ،مسلم لیگ ن 198کے ساتھ دوسرے نمبرپر ،107آزادامیدوارکامیاب،جماعت اسلامی نے8،پیپلزپارٹی نے7نشستیں حاصل کیں

بدھ 2 دسمبر 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء)اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف 50یونین کونسلزمیں مجموعی طور پر 216سیٹوں کے ساتھ سرفہرست،مسلم لیگ ن 198کے ساتھ دوسرے نمبرپررہی ،107آزادامیدوارکامیاب،جماعت اسلامی نے8پیپلزپارٹی نے7نشستیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق اسلام آبادکی50یونین کونسلزکی 550نشستوں میں پاکستان تحریک انصاف18چیئرمین کی نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے ،تاہم جنرل ،اقلیتی ،خواتین اورکسان کونسلرزسمیت تحریک انصاف نے کل216سیٹیں حاصل کیں جبکہ 22چیئرمینوں سمیت198نشستوں کے ساتھ مسلم لیگ ن دوسرے نمبرپررہی ،107آزادامیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ،جماعت اسلامی کے8اورپیپلزپارٹی7امیدوارکامیاب ہوئے ہیں ،13یونین کونسل میں اقلیتی امیدوارنہ ہونے پرسیٹیں خالی ہیں جبکہ یونین کونسل ن نمبر4میں ووٹ برابرہونے پرفیصلہ ٹاس پرہوگاجس کانتیجہ جاری نہیں ہوا