دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جدید ایوی ایشن کی صلاحیتوں کا ہونا ضروری ہے ، جنرل راحیل شریف،آرمی ایوی ایشن نے بے مثال ترقی کی ہے، آرمی چیف کا گوجرانوالہ میں آرمی ایوی ایشن کے بنیادی پائلٹ کو اس کی گریجویشن افسران سے خطاب ، آرمی چیف کا کراچی میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش،حملے میں ملوث ملزموں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچائینگے ، دہشتگرد قومی عزم کو کمزورنہیں کرسکتے ،جنرل راحیل شریف

بدھ 2 دسمبر 2015 09:27

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جدید ایوی ایشن کی صلاحیتوں کا ہونا ضروری ہے ، آرمی ایوی ایشن نے بے مثال ترقی کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میں آرمی ایوی ایشن کے بنیادی پائلٹ کو اس کی گریجویشن افسران سے خطاب کے دوران کہی ۔

آرمی چیف نے گوجرانوالہ آرمی ایوی ایشن کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود مختلف تربیتی نظام کا جائزہ لیا گیا انہوں نے آرمی ایوی ایشن کی تربیت نظام اور کامیاب پائلٹ کورس افسران کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن نے اب تک شاندار کامیابی حاصل کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جدید ایوی ایشن کے صلاحیتوں کا ہونا ضروری ہے آرمی ایوی ایشن نہ صرف آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابی حاصل کی بلکہ قدرتی آفات کے دوران بھی زبردست کارکردگی دکھائی ۔

(جاری ہے)

ادھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث ملزموں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچائینگے ، دہشتگرد قومی عزم کو کمزورنہیں کرسکتے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی کارروائیوں کا مقصد ضرب عضب کی پیش رفت کو روکنا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے انہوں نے خفیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ مجرموں کی گرفتاریوں کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور ہر صورت میں گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ حملے ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے