آرمی چیف نے آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث فوجی عدالت سے سزا یافتہ 4دہشت گردوں کے بلیک وارنٹس پر دستخط کر دئیے

منگل 1 دسمبر 2015 09:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں ملوث فوجی عدالت سے سزا یافتہ 4دہشت گردوں کے بلیک وارنٹس پر دستخط کر دئیے ہیں آئندہ 24گھنٹے میں مجرمان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور میں آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کے بلیک وارنٹس پر دستخط کر دئیے ہیں جن دہشت گردوں کو وارنٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں مولوی عبدالسلام ، حضرت علی ، مجیب الرحمن اور سبیل عرف ( یحیٰ (شامل ہیں، ان چاروں دہشت گردوں پر آرمی پبلک سکول میں حملے کا جرم ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی جسکے کیخلاف چاروں ملزمان نے صدر مملک ممنون حسین سے رحم کی اپیل کی تھی تاہم وزیراعظم نوازشریف کی سفارش پر صدرمملکت نے چاروں دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مستر د کر دی تھی ۔

واضح رہے کہ چاروں ملزمان آرمی پپلک سکول حملے میں ملوث تھے اور گزشتہ سال 16دسمبر کو ہونے والے اس حملے میں 132معصوم بچے اور مجموعی طور پر 150افراد شہید ہوئے تھے ۔